Saturday , December 15 2018

فخرالدین علی احمد کی 109 ویں یوم پیدائش تقاریب

نئی دہلی ۔ 13 مئی (پریس نوٹ) وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج صدرجمہوریہ ہند جناب فخرالدین علی احمد مرحوم کے 109 ویں پیدائش کے موقع پر منعقدہ 39 ویں ’’یوم قومی استحکام‘‘ کے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ آیات قرآنی کی تلاوت کے بعد مرحوم صدر ہند کے پیرزادہ مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری کی بارگاہ الہٰی میں رقت انگیز دعائیہ کلمات پر ڈ

نئی دہلی ۔ 13 مئی (پریس نوٹ) وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج صدرجمہوریہ ہند جناب فخرالدین علی احمد مرحوم کے 109 ویں پیدائش کے موقع پر منعقدہ 39 ویں ’’یوم قومی استحکام‘‘ کے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ آیات قرآنی کی تلاوت کے بعد مرحوم صدر ہند کے پیرزادہ مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری کی بارگاہ الہٰی میں رقت انگیز دعائیہ کلمات پر ڈاکٹر سنگھ آمین کی صداؤں میں جذباتی ہوگئے اور آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے پیر نقشبندی کی پیش کردہ سبز شال اور مقدس تسبیح کو نہایت عقیدت و احترام سے حاصل کیا۔ مرحوم صدر ہند کی مزار پر ان کے دونوں فرزندان ڈاکٹر پرویز احمد، جسٹس بدراحمد جج دہلی ہائیکورٹ کے علاوہ خانوادہ شجاعیہ کے مولانا سید شاہ غوث محی الدین قادری، مولانا محمد عمر فریدی، ڈاکٹر سید فاروق کے ہمراہ پیر نقشبندی کی رہنمائی میں غلاف

اور پھول پیش کئے جبکہ صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کے فوجی سکریٹری اور گورنر دہلی جناب نجیب جنگ کے مشیراعلیٰ نے پھولوں کی چادر پیش کی۔ صدر ہند مکرجی نے اپنے پیام میں کہا کہ فخرالدین نے جنگ آزادی میں اور آزاد ہندوستان میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ نوجوان نسل کیلئے راہ ہدایت ہیں۔ لیفٹننٹ گورنر دہلی جنگ نے اپنے پیام میں کہا کہ آج یوم قومی استحکام کے موقع پر ضرورت اس بات کی ہیکہ ہندوستانی قوم اس بات کا عہد کرے کہ وہ عالمی امن، آپسی بھائی چارگی، ملک کی سالمیت و بقاء اور ترقی و خوشحالی کیلئے متحدہ جدوجہد کرتے ہوئے اپنے وطن عزیز کی زندگی کی آخری سانس تک خدمت کریں گے۔ مرحوم صدرہند فخرالدین صاحب کی مزار واقع پارلیمنٹ اسٹریٹ نئی دہلی پر انعقاد ہوئے اس دعائیہ اجتماع میں مختلف ممالک کے سفراء ہندوستان کے مختلف علاقوں کے مندوبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں مسٹر سروار بیابانی نے شکریہ ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT