Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / فخرزمان کو پلاٹ اور 20 لاکھ کا تحفہ

فخرزمان کو پلاٹ اور 20 لاکھ کا تحفہ

کراچی ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کیخلاف سنچری اسکور کرنے پر پاکستانی اوپنر فخر زمان کیلئے ایک کنال کے پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر علی ریاض ملک نے کہا کہ فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ان کی کامیاب اننگز کی بدولت پاکستان نے تاریخی میچ میں ہندوستان کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں زیر تعمیر ہے جس میں پچاس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جو آئندہ ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاؤن علی ریاض ملک نے ہر کھلاڑی کو 10،10لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں ملک ریاض کے نواسے سی ای او بلال اسٹیل بلال نے فخر زمان کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT