Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فخر حیدرآباد ریسلنگ :محمد سجاد پہلوان کی کامیابی

فخر حیدرآباد ریسلنگ :محمد سجاد پہلوان کی کامیابی

حیدرآباد۔ 23 اپریل (پریس نوٹ) الہاجری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام توفیق پہلوان مرحوم نائب خلیفہ علی استاد تعلیم عملہ پور کی یاد میں پہلا فخر حیدرآباد انڈین اسٹائل ریسلنگ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر حیدرآباد اور انڈین آرمی کے پہلوانوں نے حصہ لیا۔ ٹائٹل کے فائنل مقابلہ میں ہندوستانی افواج کے محمد سجاد پہلوان نے ٹائٹل کے تین مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر  فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور فائنل میں تعلیم عملہ پور کے محمد اظہر پہلوان سے مقابلہ کرتے ہوئے یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ اس موقع پر تعلیم عملہ پور میں منعقدہ ایک پراثر تقریب میں جناب استاد حمزہ بن عمر الجابری، جناب عبداللہ بن محمد الہاجری (معین بھائی)، خلیفہ علی استاد تعلیم عملہ پور، جناب عثمان بن محمد الہاجری، صوبیدار جناب ملتان سنگھ، جناب ملتان سنگھ، جناب چاند پاشاہ پہلوان، جناب محمد علی پہلوان، جناب محمد شکیل پہلوان اور جناب مقبول الہاجری نے محمد سجاد پہلوان کو ٹائٹل مقابلہ جیتنے پر گرز پیش کیا اور فخر حیدرآباد کا پٹہ باندھا۔ یاد رہے کہ عبداللہ بن محمد الہاجری (معین بھائی) خلیفہ علی استاد تعلیم عملہ پور کی نگرانی میں جناب عثمان بن محمد الہاجری گزشتہ تین ماہ سے انڈین آرمی کے پہلوانوں کو انڈین اسٹائل ریسلنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT