Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فرار عاشق جوڑا پولیس کی حفاظت میں

فرار عاشق جوڑا پولیس کی حفاظت میں

یلاریڈی۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کچھ عرصہ سے عشق بازی کرکے دو دن قبل گھر سے فرار عاشق جوڑا شادی کرکے پولیس ناگی ریڈی پیٹ تحفظ کی خاطر پہنچا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ سے تعلق رکھنے والا 22سالہ منوہر منڈل کے میجر واڑی سے تعلق رکھنے والی 18سالہ لاونیا کے ساتھ سکندرآباد کے قریب ریلوے اسٹیشن کے مندر میں شادی کرلیا۔یہ دونوں گزشتہ تین سال سے عشق لڑا رہے تھے ۔ منوہر اور لاونیا نے گھر سے فرار ہوکر اتوار کے دن شادی کرلی۔ ان دونوں کی ذات پات الگ ہونے پر لڑکی کے افراد خاندان نے شادی سے انکار کیا تھا جس پر عاشق جوڑا تحفظ کیلئے ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کا رُخ کیا اور پھر سب انسپکٹر مسٹر وجئے کمار نے ان دونوں کے والدین کو بلاکر کونسلنگ کی لیکن لڑکی کے لوگوں نے شادی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ لڑکی اور لڑکا بالغ ہونے پر ان کی شادی میں کوئی حال نہیں ہوسکتا۔ ایس آئی نے افراد خاندان کو انہیں کوئی نقصان نہ پہنچانے کیلئے وعدہ لیا اور مشورہ دیا کہ انہیں کوئی پریشان نہ کرے۔

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ
نظام آباد:15؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نظام آباد کے بھیمگل منڈل کے موضع گون گپلہ میں ایک کمسن لڑکی کی نابالغ لڑکے نے عصمت ریزی کی جس کی وجہ سے لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے پر نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا۔ سرکل انسپکٹر بھیمگل محمد وحید الدین نے بتایاکہ گون گپلہ کی 6 سالہ لڑکی پڑوس کے مکان کے قریب کھیل کود میں مصروف تھی کہ یہاں پر ایک 16سالہ لڑکا موجود تھا اور اس لڑکے کی نظر اس لڑکی پر پڑتے ہی اسے بہلا پھسلاکر بلایا اور مکان میں کوئی بھی موجود نہیں تھے جس پر اس کی عصمت ریزی کرڈالی ۔ لڑکی کے ماں باپ زرعی مزدو رہے اور یہ اپنے کام کاج کے بعد گھر پہنچ کر دیکھا تو لڑکی کی حالت تشویشناک تھی اس بارے میں دریافت کرنے سے قبل ہی عصمت ریزی کرنے والے لڑکے کی خوف کی وجہہ سے سارے واقعہ کے بارے میں لڑکی کے والدین کو واقف کروایا جس پر فوری پولیس کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر بھیمگل اس لڑکی کو فوری نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور سرکل انسپکٹر کو اطلاع دینے پر سرکل انسپکٹر محمد وحید الدین یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس کیس کو بھیمگل پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT