Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / فرانس دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گا : اولاند

فرانس دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گا : اولاند

پیرس ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرفرانس فرینکوئی اولاند نے کہا کہ فرانس دہشت گردی کے آگے اپنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 3 پولیس عہدیادروں کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ پیرس کے طنزیہ ہفتہ وار شارلی ہیبدو پر دہشت گرد حملہ نے 4 یہودیوں اور 3 فرانسیسی ملازمین پولیس کے بشمول 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے

پیرس ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرفرانس فرینکوئی اولاند نے کہا کہ فرانس دہشت گردی کے آگے اپنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 3 پولیس عہدیادروں کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ پیرس کے طنزیہ ہفتہ وار شارلی ہیبدو پر دہشت گرد حملہ نے 4 یہودیوں اور 3 فرانسیسی ملازمین پولیس کے بشمول 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عظیم اور حسین فرانس کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ دریں اثناء یروشلم سے موصولہ اطلاع کے بموجب 4 یہودیوں کی نعشیں جو دہشت گرد حملہ میں ہلاک ہوئے تھے، یروشلم پہنچ گئی ہیںاور پیرس کی کوشر سوپرمارکٹ پر ہوئے دہشت گرد حملوں میں ہلاک چار فرانسیسی یہودیوں کی تدفین یہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی جہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ چار یہودیوں کی نعشوں کو ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ یہاں لایا گیا جن کے نام 21 سالہ یواف حطب، 20 سالہ یوہان کوہین، 40 سالہ فلپ براہم اور 64 سالہ فرانکوئس مائیکل بتائے گئے ہیں۔ ان کے تابوتوں کو ایرپورٹ سے راست طور پر یہودی قبرستان منتقل کیا گیا جہاں دوپہر میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی جس میں صدر اسرائیل روین رولین، وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور قائد اپوزیشن آئزاک لہرزوک بھی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT