Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں ریکارڈ اضافہ

فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں ریکارڈ اضافہ

پیرس۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے تاہم 2015ء میں یہودیوں کی فرانس سے اسرائیل منتقلی کے سابق تمام ریکارڈس ٹوٹ گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے دیگر اسباب میں پیرس میں بدامنی اور اقتصادی ابتری بھی اہم محرکات ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق رواں سال کے دوران تاحال 8,000 یہودی فرانس سے اسرائیل میں آ کر آباد ہوئے۔ تل ابیب ایمی گریشن حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سے اسرائیل آنے والے ایک سال میں 8,000 یہودی اسرائیلی تاریخ کی قابل ذکر تعداد ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں یہودی آبادی کی تعداد 6 لاکھ ہے جو یورپ میں موجود یہودی کمیونٹی کی سب سے بڑی اور امریکہ اور اسرائیل کے بعد دنیا کی تیسری تعداد خیال کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT