Wednesday , December 12 2018

فرانس میں اسلام پسندوں کے خلاف مظاہرہ پر امتناع

پیرس۔18جنوری( سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی ایک عدالت نے اس ملک میں بدترین دہشت گردی کے واقعہ پر انتہا پسند اسلام پرستوں کے خلاف مظاہروں پر امتناع سے متعلق پیرس کے پولیس سربراہ کے فیصلہ کو جائز قرار دیا ہے ۔ پیرس ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل نے کہا کہ اسلام پسندوں کے خلاف منعقدشدنی ریالی پر امتناع کے لئے پولیس مجاز اتھاریٹی ہے ‘ سیکولر اور جمہور

پیرس۔18جنوری( سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی ایک عدالت نے اس ملک میں بدترین دہشت گردی کے واقعہ پر انتہا پسند اسلام پرستوں کے خلاف مظاہروں پر امتناع سے متعلق پیرس کے پولیس سربراہ کے فیصلہ کو جائز قرار دیا ہے ۔ پیرس ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل نے کہا کہ اسلام پسندوں کے خلاف منعقدشدنی ریالی پر امتناع کے لئے پولیس مجاز اتھاریٹی ہے ‘ سیکولر اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے والے دو گروپوں نے یہ مظاہرہ منظم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس پر پولیس نے امتناع عائد کردیا۔ فرانسیسی پولیس کے ایک عہدیدار نے عدالتی رولنگ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ پیرس پولیس کے سربراہ برتارڈ بوکاؤلٹ نے اسلام پسندوں کے خلاف ریالی پر امتناع کا حکم دیا تھا کیونکہ اس قسم کی ریالی سے عوامی بے چینی میں اضافہ کا اندیشہ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT