Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / فرانس میں تیز رفتار کار نے پر دو افراد کو کچل دیا ، ایک ہلاک

فرانس میں تیز رفتار کار نے پر دو افراد کو کچل دیا ، ایک ہلاک

مارسیلی ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فرانس کے جنوبی شرما رسیلی میں ایک کار نے دو بس اسٹاپس پر کھڑے ہوئے افراد کو بالکل اسی طرح کچلنے کی کوشش کی جس طرح کچھ روز قبل اسپین میں ایک حملہ آور نے فٹ پاتھ پر موجود سیاحوں کے ہجوم میں اپنی گاڑی گھسا دی تھی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک فرد ہلاک ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے رونما ہوا۔ رینالٹ کار نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ پہلے ایک بس اسٹاپ کو نشانہ بنایا اور وہاں موجود ایک شخص کو روند ڈالا جو شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ اس کے بعد شہر کے 11 ویں ڈسٹرکٹ میں دوسرے بس اسٹاپ کو نشانہ بنایا ۔ جس میں بس کا انتظار کرنے والی ایک خاتون کو روندتے ہوئے ہلاک کردیا گیا ۔ مئیر جولین ریویر نے دریں اثناء بتایا کہ مذکورہ خاتون بس اسٹاپ پر بالکل تنہا تھی جب کہ پہلے بس اسٹاپ پر زخمی ہوئے شخص کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے اور وہ مارسیلی کا شہری نہیں تھا ۔ ذرائع نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ حملہ دہشت گردانہ تھا یا محص ایک حادثہ ۔ فی الحال پولیس نے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT