Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / فرانس میں حملوں کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

فرانس میں حملوں کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

پیرس ۔ 25 مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) وزیرداخلہ فرانس برناڈ کازے نیووے نے کہا کہ پولیس نے پیرس کے قریب ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی فرانس میں حملہ کرنے کی سازش قطعیت کے آخری مراحل میں تھی۔ یہ فرانسیسی شہری ہے جس کا نام ریڈاکے ظاہر کیا گیا ہے۔ اسے پیرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقہ سے کل رات گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضہ سے دھماکو مادوں کی تھوڑی سی تعداد بھی ضبط کی گئی۔ اس شخص کو گذشتہ جولائی میں بلجیم میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ وہ پیرس میں 13 نومبر کے حملوں کا اہم ملزم تھا اور تازہ حملہ کی سازش کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT