Friday , October 19 2018
Home / دنیا / فرانس میں دہشت گردخاتون گرفتار

فرانس میں دہشت گردخاتون گرفتار

پیرس۔25مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ روز فرانس کے جنوبی قصبے میں واقع سپر مارکیٹ میں حملہ آور کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا پولیس ملازم دم توڑ گیا ہے۔ سوپرمارکیٹ حملے میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔جنوبی قصبے میں واقع سوپر مارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنایا، اس سے قبل علاقے میں فائرنگ کی گئی جس سے ایک پولیس ملازم زخمی بھی ہوگیااور وہ جانبر نہ ہوسکا۔ فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے حملے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیاہے۔حملہ آورسے تعلق کے الزام میں فرانس کے جنوب مشرقی علاقے سے ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے‘حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ ننے قبول کرلی تھی۔

امریکی محصولات کا اطلاق افسوسناک :جاپان
ٹوکیو۔25مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے کہا کہ اگر جاپان سے فولاد اور المونیم کی درآمدات پر امریکی محصولات کا اطلاق کیا گیا تو یہ افسوسناک امر ہو گا۔ہفتہ کو ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ان محصولات سے استثنیٰ کیلئے متعدد بار کہہ چکی ہے اور وضاحت کر چکی ہے کہ جاپان سے درآمدات کردہ مذکورہ اثرسے امریکہ کی قومی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کو استثنیٰ نہ ملنے پر حکومت استثنیٰ کیلئے امریکہ سے اصرار جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT