Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / فرانس میں سب سے بڑی دفاعی نمائش کا آغاز

فرانس میں سب سے بڑی دفاعی نمائش کا آغاز

پیرس18 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش کا آغاز ہو گیا، ایکسپو میں روبوٹ گاڑیاں اور جاسوس طیارے توجہ کا مرکز ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ٹیکنالوجی، جدید ساز و سامان اور سرحدوں کے تحفظ کے لئے سج گئی اسلحہ کی دکان، بارودی سرنگوں کا پتا لگانے سے لیکر فضا سے دشمن کی نگرانی تک فرانس کے آرم سیلون میں سب

پیرس18 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش کا آغاز ہو گیا، ایکسپو میں روبوٹ گاڑیاں اور جاسوس طیارے توجہ کا مرکز ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ٹیکنالوجی، جدید ساز و سامان اور سرحدوں کے تحفظ کے لئے سج گئی اسلحہ کی دکان، بارودی سرنگوں کا پتا لگانے سے لیکر فضا سے دشمن کی نگرانی تک فرانس کے آرم سیلون میں سب دستیاب ہے۔ بکتر بند گاڑیاں ہوں یا گوریلا وار فیئر کا انداز دنیا کے سب سے بڑے دفاعی ایکسپو میں سب موجود ہے، لیکن بدلتے زمانے کے ساتھ روبوٹ گاڑیوں اور ڈرونز کے خریدار بے شمار ہیں۔ 25 جون تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں دنیا بھر کی کمپنیاں شریک ہیں۔

ہلاری کلنٹن کی کتاب کی ایک لاکھ کاپیاں فروخت
واشنگٹن 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہلاری کلنٹن کی کتاب کی ایک لاکھ کاپیاں رسم اجراء کے بعد سے اب تک فروخت ہوچکی ہیں۔ کتاب کے پبلشر سائمن اینڈ شوسٹر کا دعویٰ ہے کہ ایک ہفتہ اِس کتاب کی فروخت میں ایک ریکارڈ قائم کردیا۔ اس کا رسم اجراء گزشتہ منگل کو ہوا تھا۔یہ بہترین فروخت ہونے والی کتابوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

TOPPOPULARRECENT