Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / فرانس میں سخت گیر خیالات کی حامل لڑکی گرفتار

فرانس میں سخت گیر خیالات کی حامل لڑکی گرفتار

لندن، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کی منشا رکھنے والی ایک سخت گیر نظریات والی نابالغ لڑکیکو پولیس نے پیرس کے دوردراز علاقے سے گرفتار کیا ہے ۔مقامی میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 16 سالہ یہ لڑکی ملک میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا خطرناک نظریہ رکھتی ہے اور دہشت گرد نیٹ ورک سے اس کاتعلق ہونے کا شبہ ہے ۔ تحقیقات سے منسلک ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس کے خلاف آن لائن ذرائع سے دہشت گرد انہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ملزمہ کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو دارالحکومت کے دور دراز علاقے میلون سے گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT