Tuesday , December 11 2018

فرانس میں طیارہ حادثہ کا شکار، 150 ہلاک

پیرس ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کا ایک طیارہ آج فرنچ آلپس میں اسکائی ریزارٹ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار تمام 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں چار دہوں کے دوران یہ اب تک کا بدترین طیارہ حادثہ تھا۔ فرانس کے جونیئر وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جرمن ونگس ایر بس A320 حادثہ میں کسی کے بچنے کا امکان نہیں۔ یہ آلپس کے دور دراز علاق

پیرس ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کا ایک طیارہ آج فرنچ آلپس میں اسکائی ریزارٹ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار تمام 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں چار دہوں کے دوران یہ اب تک کا بدترین طیارہ حادثہ تھا۔ فرانس کے جونیئر وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جرمن ونگس ایر بس A320 حادثہ میں کسی کے بچنے کا امکان نہیں۔ یہ آلپس کے دور دراز علاقہ میں جاگرا جہاں تک رسائی حاصل کرنا بھی کافی مشکل ہے۔ یہ علاقہ برف سے ڈھکا ہوا ہے جہاں تک گاڑیوں کا پہنچنا ناممکن ہے۔ تاہم ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ یہاں تک پہنچا جاسکتا ہے۔ جرمن ونگس دراصل لفتھانسا کی ذیلی شاخ ہے جو نسبتاً کم قیمت پر فضائی خدمات فراہم کرتی ہے۔ شہری ہوا بازی کے حکام نے کہا کہ اس طیارہ میں 144 مسافرین اور 6 ارکان عملہ تھے ، جس کا رابطہ ہم سے منقطع ہوگیا تھا۔ ہمیں 10.30 بجے صبح یہ اشارہ ملا کہ طیارہ مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور ناموافق صورتحال سے دوچار ہے۔ اس وقت طیارہ 5000 فٹ کی بلندی پر تھا۔

اسپین کے شاہ فلپ VI اس سانحہ کی اطلاع ملتے ہی فرانس کا دورہ مختصر کر کے واپس لوٹ آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین میں اسپین کے شہریوں کی زیادہ تعداد ہے، اس کے علاوہ جرمنی اور ترکی کے مسافرین بھی اس میں موجود تھے۔ صدر فرانس فرانکوئس ہالینڈ نے کہا کہ طیارہ ایک ایسے علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوا جہاں تک پہنچنا کافی مشکل ہے۔ راحت کاری حکام کو حادثہ کے مقام تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ انہوں نے سانحہ کے متاثرہ ارکان خاندان سے یگانگت کا اظہار کیا ۔ یہ طیارہ اسپین کے ساحلی شہر بارسیلونا سے جرمنی شہر ڈزلڈوف جارہا تھا۔ ایک عینی شاہد نے جو حادثہ کے مقام کے قریب تھا ، فرانس کے ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اس نے اس وقت ایک زور کی آواز سنی ۔ حکومت نے کہا ہے کہ بڑے پیمانہ پر راحت کاری اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔ فرانس کا ایک پولیس ہیلی کاپٹر حادثہ کے مقام روانہ کیا گیا جسن نے پہاڑی خطہ میں اس کا ملبہ دیکھا ہے۔ اس علاقہ کا نام لیس ٹروئیس ایوشیس ہے جو 1400 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT