Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرانس میں عالمی معیار کے فٹبال ٹریننگ سنٹر کا منصوبہ

فرانس میں عالمی معیار کے فٹبال ٹریننگ سنٹر کا منصوبہ

پیرس۔ 23 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی دنیا میں عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کرنے کے مقصد سے فرانس چمپین پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) نے ایک انتہائی بڑا اور عصری ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ دنیا بھر میں یہ سب سے بہتر سنٹر ہوگا۔ یہ نیا سنٹر 2019ء میں شروع ہوجائے گا جس میں 14 فٹبال پچس ہوں گے۔ اے 74 ہیکٹرس کے رقبہ پر قائم کیا جائے گا۔ 14 پچس کے منجملہ چار فرسٹ ٹیم کے لئے ہوں گے۔ مابقی 10 پچس یوتھ اکیڈیمی اور پری اکیڈیمی کھلاڑیوں کے لئے ہوں گی۔ 14 میں سے چار مصنوعی پچس ہوں گی۔ فرانس میں پہلی مرتبہ مکمل پچ کی رقبہ کے مماثل مصنوعی پچ تیار کی جائے گی تاکہ خراب موسم میں بھی ٹریننگ سیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ یہ ٹریننگ سنٹر دیگر کئی عصری سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ پی ایس جی کلب کے عہدیداروں نے اس کی تعمیر پر ہونے والے مصارف کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ صدرنشین وی ای او کلب ناصر ال خلائفی نے کہا کہ یہ ٹریننگ سنٹر حقیقی معنوں میں پی ایس جی کی توقعات کے مطابق عالمی معیار کا حامل ہوگا۔

 

چیس : ابھیجیت گپتا نے تاریخ بنائی
نئی دہلی۔ 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ ماسٹر اور کامن ویلتھ چمپین ابھیجیت گپتا FIDE اوپن میں متواتر دوسری مرتبہ فائنل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے اور ایک نئی تاریخ بنائی۔ نیدرلینڈ میں منعقدہ ہوگ وین انٹرنیشنل چیس ٹورنمنٹ میں دفاعی چمپین ابھیجیت نے 7.5 پوائنٹس کیساتھ فائنل جیت لیا۔ سندیپن چنڈا دوسرے مقام پر ہے۔ یہ ٹورنمنٹ ہندوستان کیلئے کلین سوپ رہا، کیونکہ تیسرا اور چوتھا مقام بھی ہندوستانی اتھیلیٹس بالترتیب، ایم آر للیتا بابو اور بشیام سندر کو حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT