Tuesday , November 13 2018
Home / دنیا / فرانس میں عمارتوں کے منہدم سے آٹھ افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

فرانس میں عمارتوں کے منہدم سے آٹھ افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

مارسیلی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں دو عمارتوں کے منہدم ہونے کے حادثہ میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ اب تک صرف ایک ہی نعش ملبہ سے نکالی گئی ہے۔ دوسری طرف حادثہ کے بعد تمام رات بچاؤکاری عملہ عمارتوں کے ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کرتا رہا۔ اس حادثہ میں پانچ تا آٹھ افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں جو حادثہ کے دوران عمارتوں میں کسی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ وزیرداخلہ کرسٹوفو کاسٹیز نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے کیونکہ انسانی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اب تک صرف ایک مرد کی نعش کو ہی ملبہ سے نکالا گیا ہے تاہم اس کی شناخت عمل میں نہیں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT