Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / فرانس میں مبینہ حملے کی منصوبہ بندی

فرانس میں مبینہ حملے کی منصوبہ بندی

کرنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد حراست میں
پیرس، 2  مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے حکام نے مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے ۔عدالتی ذرائع کے مطابق چاروں کو کل راجدھانی پیرس کے مشرق میں واقع کلیچ سوس بوئس شہر سے حراست میں لیا گیا ہے ۔اس سال جنوری میں حراست میں لئے گئے ملزمان کے اسی عمارت کے پاس بم بنانے کا مادہ ایکٹون اور سلفیورک ایسڈ برآمد کیا گیاتھا۔ ذرائع کے مطابق ضبط شدہ مواد کے ڈی این اے جانچ کی بنیاد پر ان چاروں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT