Friday , December 15 2017
Home / دنیا / فرانس میں مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ،10 گرفتار

فرانس میں مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ،10 گرفتار

پیرس۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی پولیس نے سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی اوردائیں بازو کی شدت پسند تنظیم ’’رائٹ موومنٹ‘‘کے شبہ میں 10مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔زیرحراست ملزمان میں ایک خاتون اور کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں پیرس کے نواحی علاقے سینی سینٹ ڈینس اور جنوب میں واقع بندرگاہ مارسیلی کے قریب سے پکڑاگیا۔

TOPPOPULARRECENT