Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / فرانس میں مظاہرین نے ہزاروں ٹن شراب بہا دی

فرانس میں مظاہرین نے ہزاروں ٹن شراب بہا دی

سیت ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر سیت میں مظاہرین کے ایک گروہ نے شراب کے ڈرمس کو نقصان پہنچایا جس کے بعد ہزاروں لیٹر شرات سڑکوں پر بہہ گئی۔ایمرجنسی سروسز نے شراب پر قابو پانے کی کوشش کی اور انھوں نے شراب کو زیر زمین کار پارکنگ علاقوں میں جانے سے روکا۔شراب بنانے والوں کی علاقائی ایکشن کمیٹی نے اس کارروائی کی ذمہ داری شدت پسند گروپ پر عائد کی ہے ۔ وائن میکرز ریجنل ایکشن کمیٹی نے خبرادار کیا کہ اس سے قبل بھی شراب کی سستی برآمد ایسے حملوں کی وجہ بنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT