Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / فرانس میں میکرون کو زبردست اکثریت، لے پین بھی ایم پی بن گئیں

فرانس میں میکرون کو زبردست اکثریت، لے پین بھی ایم پی بن گئیں

پیرس، 19جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں موجودہ صدرایمینوئیل میکرون کی پارٹی لاء ریپبلک این مارش اور اسکی اتحادی ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ۔ اعتدال پسند میکرون اسی سال مئی میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ملک کے پہلے نوجوان صدر منتخب ہوئے تھے ۔ انہیں 66.06 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے ۔ میکرون کی پارٹی سال بھر پہلے ہی وجود میں آئی تھی اور اس کے بہت سے ارکان نے پہلے کسی سرکاری عہدے پر کام نہیں کیا۔تین انتخابی سروے میں میکرون کی ریپبلک این مارش اور اس کی اتحادی پارٹی کو 577 نشستوں والی قومی اسمبلی میں 355 سے 365 نشستیں جیتتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس سے پہلے یہ قیاس آرائی کی گئی تھی کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کنزرویٹیوو ریپبلک اور اس کی اتحادی پارٹیوں کو 125 سے 131 جبکہ سوشلسٹ پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو 41 سے 49 نشستیں مل سکتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT