Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / فرانس میں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 300 ملین ڈالر کا بنگلہ

فرانس میں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 300 ملین ڈالر کا بنگلہ

پیرس ۔ /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس میں 300 ملین امریکی ڈالر کی لاگت کا بنگلہ خریدا ہے ۔ یہ دنیا کا سب سے مہنگا بنگلہ ہے ۔ نیویارک ٹائمس کے مطابق مغربی پیرس کے ایک علاقہ میں یہ وسیع ترین اراضی خریدی گئی ہے ۔ جس کی لاگت 300 ملین امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے ۔ طاقتور شہزادہ کی جانب سے شاندار پرتعیش بنگلہ کی خریداری پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب میں انسداد رشوت ستانی مہم شروع کی ہے ۔ یہ نو تعمیر شدہ بنگلہ 2015 ء میں ہی فروخت کیا گیا تھا لیکن اس کے پراسرار خریدار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا ۔ سعودی عہدیداداروں نے اس رپورٹ پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔ 57 ایکر پر پہلے ہوئے اس علاقہ میں بڑے بڑے فوارے بھی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT