Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / فرانس میں چرچ پر حملہ ناکام ، مشتبہ حملہ آور زخمی

فرانس میں چرچ پر حملہ ناکام ، مشتبہ حملہ آور زخمی

پیرس ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج کہا کہ اس نے جہادیوں کی سازش ناکام بنادی جس کے تحت ایک چرچ پر حملہ کیا جانے والا تھا۔ ایک الجیریائی جس نے حادثاتی طور پر خود پر گولی چلا لی۔ ہتھیار اور دستاویزات کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ دستاویزات سے انکشاف ہوتا تھا کہ وہ اسلامی عسکریت پسند گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ 24 سالہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی ط

پیرس ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج کہا کہ اس نے جہادیوں کی سازش ناکام بنادی جس کے تحت ایک چرچ پر حملہ کیا جانے والا تھا۔ ایک الجیریائی جس نے حادثاتی طور پر خود پر گولی چلا لی۔ ہتھیار اور دستاویزات کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ دستاویزات سے انکشاف ہوتا تھا کہ وہ اسلامی عسکریت پسند گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ 24 سالہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی طالب علم سعید احمد غلام کے منصوبے اتفاقاً بے نقاب ہوگئے جبکہ اس نے ایمبولنس کو یہ کہتے ہوئے طلب کیا کہ اس کے پیرس کے مکان میں مسلح ڈکیتی کے دوران اس پر گولی چلائی گئی ہے۔ وکیل استغاثہ فرینکوئی مولنس نے کہا کہ تاہم پولیس کو اس کی کار اور مکان سے کثیر تعداد میں ہتھیار دستیاب ہوئے اور تفصیلی منصوبوں پر مشتمل دستاویزات دستیاب ہوئیں جن میں ایک یا دو گرجاگھروں پر حملے کرنے کی سازش درج تھی۔ علاوہ ازیں ڈی این اے کی شہادت سے پتہ چلا کہ وہ ایک خاتون کے قتل میں بھی ملوث ہے، جسے ہفتہ کے دن فرانس کے دارالحکومت کے قریب خاتون کی کار میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ مشتبہ حملہ آور پیرس ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ سراغ رسانی خدمات پر سماجی نیٹ ورک میں تبصروں کیلئے یہ نوجوان شہرت رکھتا تھا۔ ان تبصروں میں اس نے شام کا سفر کرنے اور جہادیوں کے شانہ بشانہ جنگ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وزیرداخلہ فرانس نے اس کا انکشاف کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT