Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / فرانس میں 2025تک 17ایٹمی ری ایکٹر بند ہوجائیں گے

فرانس میں 2025تک 17ایٹمی ری ایکٹر بند ہوجائیں گے

پیرس، 10جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کا 2025 تک 17 ایٹمی ری ایکٹر بند کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ بجلی بنانے کے کام میں ایٹمی طاقت کا استعمال کم کرنا چاہتا ہے ۔ یہ بات ماحولیات کے وزیر نکولس ہولوٹ نے کہی ہے ۔آر ٹی ایل ریڈیو پر بولتے ہوئے ہولٹ نے نئے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کے فیصلہ کا حوالہ دیا کہ وہ فرانس کی بجلی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ایتمی توانائی کا استعمال 75 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد پر لانے کے پچھلی حکومت کے فیصلہ پر عمل جاری رکھے گی۔ہولوٹ نے کہا کہ اس نشانہ کو حاصل کرنے کے لئے یہ واضح ہے کہ آپ کو کچھ ری ایکٹر بند کرنے ہونگے ہمیں تقریباً17 ری ایکٹر بند کرنے ہوںگے ۔

TOPPOPULARRECENT