Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرانس نے برطانیہ کو 3-2 گول سے شکست دی

فرانس نے برطانیہ کو 3-2 گول سے شکست دی

پیرس۔14جون (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے خلاف منعقدہ دوستانہ میچ میں میزبان ٹیم فرانس نے 3-2 گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ سے پہلے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے مانچسٹر اور لندن حملوں کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ فرانس اور برطانیہ کی ٹیمیں دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوئیں۔ برطانیہ کی جانب سے کھیل کے نوویں اور اڑتالیسویں منٹ میں گول اسکور کئے گئے۔ میزبان ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا اور بائیسویں اور تینتالیسویں منٹ میں گول اسکور کئے۔ فرانیسی ٹیم کے فارورڈ نے 78 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ میچ شروع ہونے سے پہلے جذباتی مناظر دیکھنے میں نظر آئے۔ تماشائیوں نے مانچسٹر اور لندن حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کھیل شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

عامر کمر کی تکلیف کے باعث سیمی فائنل سے باہر
کارڈف۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں محمد عامر کو کمر کی تکییف کا سامنا رہا اور ڈاکٹر نے انہیں انجکیشن لگایا لیکن وہ مکمل فٹ نہ ہوسکے ، ان کی جگہ فاسٹ بولر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ دوسری جانب فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے سری لنکا کے اہم میچ میں سرفراز احمد کیساتھ ملکر اہم پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان ٹیم کے لئے قیمتی 28 رنز بنا کر سری لنکا کے خلاف اہم کامیابی میں کردار ادا کیا علاوہ ازیں محمد عامر نے 2 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT