Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرانس نے یوروکپ کا کامیاب آغازکرلیا

فرانس نے یوروکپ کا کامیاب آغازکرلیا

پیرس۔11جون (سیاست ڈاٹ کام) یوروکپ کی میزبان فرانس کی ٹیم نے رومانیہ کے خلاف میچ کے آخری منٹ میں ڈیمرٹی پائیٹ کے گول کی بدولت 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔ یورو کپ کاافتتاحی میچ گروپ اے کی ٹیموں میزبان فرانس اور رومانیہ کے درمیان پیرس میں ہوا۔ فرانس نے 1984 کے یورو کپ اور 1998 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی اور دونوں خطابات  اپنے نام کئے جبکہ اس مرتبہ بھی ایونٹ کے لئے پسندیدہ ہے۔ میچ کے 58 ویں منٹ میں فرانس کی جانب سے اولیور جیروڈ نے پائیٹ کی کراس پر سر کے ذریعہ پہلا گول کیا جس کے جواب میں حریف ٹیم نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ رومانیہ کی جانب سے بوگدان اسٹینس نے صرف سات منٹ کے بعد گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا جو میچ کے 88 ویں منٹ تک برقرار رہا تھا تاہم آخری 89 ویں منٹ میں دیمرتی پائیٹ نے شاندار گول کرکے میزبان ٹیم کو ڈرامائی فتح دلا دی۔ فرانس کے کوچ ڈیڈیئر ڈیچیمپس نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکل سے نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ ہمارے لئے اچھا ہے کہ پہلامیچ جیتے ہیں۔فرانس کی ٹیم اہم کھلاڑی کریم بینزیما کے بغیر کھیل رہی ہے جو اسپین کے مشہور کلب ریئل میڈرڈ کے لئے کھیلتے ہیں اور حال ہی میں ان کے کلب نے چمپینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ بینزیما نے اپنے ایک بیان میں فرنچ ٹیم کے کوچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں نائیجیریائی ہونے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے فرانس کے سابق مشہور فٹ بالر ایرک کینٹونا نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ڈیچیمپس نے کریم بینزیما اور حاتم بن عرفا کو شمالی افریقہ سے تعلق ہونے کے باعث ٹیم شامل میں نہیں کیا۔ یورو کپ کا اگلا میچ گروپ اے کی ٹیموں البانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں ویلز اور سلوواکیہ کے مابین کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT