Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / فرانس کا آج جرمنی اور برازیل کا کولمبیا سے مقابلہ

فرانس کا آج جرمنی اور برازیل کا کولمبیا سے مقابلہ

ریوڈی جنیرو۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) فیفاورلڈ کپ 2014ء کے کل پہلے کوارٹر فائنل مقابلہ میں فرانس کا سامنا جرمنی سے ہوگا جب کہ برازیل کے مدمقابل کولمبیا کی ٹیم ہوگی۔ پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کے کریم بنزیما توجہ کا مرکز ہوں گے تو دوسری جانب جرمنی کیلئے تھامس ملر کامیابی میں کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں ۔ برازیل کیلئے نیمر اور کولمبیا کیل

ریوڈی جنیرو۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) فیفاورلڈ کپ 2014ء کے کل پہلے کوارٹر فائنل مقابلہ میں فرانس کا سامنا جرمنی سے ہوگا جب کہ برازیل کے مدمقابل کولمبیا کی ٹیم ہوگی۔ پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کے کریم بنزیما توجہ کا مرکز ہوں گے تو دوسری جانب جرمنی کیلئے تھامس ملر کامیابی میں کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں ۔ برازیل کیلئے نیمر اور کولمبیا کیلئے ورلڈ کپ کے غیرمعمولی ثابت ہورہے کھلاڑی جیمس روڈریگس توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ جرمنی کیلئے کوارٹرفائنل مقابلہ میں فرانس کے خلاف ایک سخت امتحاں متوقع ہے ۔ برازیل میں رواں فیفا ورلڈ کپ انتہائی تیز رفتار اور ڈرامائی ثابت ہورہا ہے جیسا کہ تاحال 56مقابلوں میں 2.75 گول فی مقابلہ کے اعتبار سے 154گولس اسکور کئے جاچکے ہیں اور برازیل 2014ء ورلڈ کپ 1998ء فرانس ورلڈ کپ میں اسکور ہوئے 171 گول کا ریکارڈ توڑنے کے موقف میں ہے۔

اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیفا کے تکنیکی مطالعہ کے گروپ ہولیئر نے کہا ہے کہ موجودہ نسل میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو تیز سے کے ساتھ گول بناتے ہیں جن میں نیمر ‘ لیونل میسی ‘ کریم ‘ رابن اور وارن پرسیس کے علاوہ جیمس بھی شامل ہیں ۔ جرمنی اور فرانس کا میراکانا اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا جب کہ برازیل اورکولمبیا فوٹیلیزا میدان میں آمنے سامنے ہوں گے ۔ کریم بنزیما کے شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فرانس 1998ء کے بعد پہلے خطاب کیلئے کوشاں ہوں گا لیکن اسے جرمنی کے ملّر کا سامنا رہے گا ۔ برازیل کیلئے کولمبیا جیمس خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں جنہوں نے تاحال پانچ گول اسکور کرتے ہوئے سرفہرست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT