Wednesday , December 12 2018

فرانس کو 70 سال بعد پہلا میڈل

پیونگ چینگ ۔14 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) وکٹر مفیٹ جینڈٹ نے فرانس کا سرمائی اولمپک میں مینز الپائن اسکیئنگ میں میڈل کا 70 سالہ انتظار ختم کردیا۔ انہوں نے الپائن اسکیئنگ مقابلے میں برونزمیڈل جیتا جو اس مقابلے میں 1948 میں ہنری اوریلر کے گولڈ اور جیمز کوٹیٹ کے برونز میڈل جیتنے کے بعد فرانس کا پہلا میڈل ہے۔علاوہ ازیں چین نے سلور میڈل کے ساتھ جدول پر جگہ بنالی۔ لیڈیز ہاف پائپ کے فائنل میں چین کی لیو جیا یو نے سلور میڈل حاصل کیا۔ امریکہ کی کروئی کنگ نے گولڈ میڈل جیتا۔ مجموعی طور پرمیڈلز جدول پر جرمنی پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پرہے۔

واؤرنکا کو شکست ، فیڈرر کی راہ مزید آسان
روٹرڈم۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تین مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپین سوئٹزرلینڈر کے اسٹانسلس واؤرنکا کو یہاں روٹر ڈم اوپن کے پہلے راؤنڈ میں حیران کن طور پر عالمی نمبر 259 تالون گریس پور کے خلاف 4-6، 6-3، 6-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ واؤرنکا کی اس شکست کا راست اثر ان کے ہم وطن او ر آسٹریلین چمپین راجر فیڈرر کو ہوا کیونکہ وہ یہاں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کوارٹر فائنل میں واؤرنکا اِن کے متوقع حریف تھے۔

TOPPOPULARRECENT