Friday , May 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / فرانس کی ڈوپنگ لیب سے پابندی برخاست

فرانس کی ڈوپنگ لیب سے پابندی برخاست

پیرس ۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی اہم اینٹی ڈوپنگ انکوائری لیبارٹری سے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پابندی ہٹالی ہے ۔واڈا نے کہا کہ فرانسیسی لیب میں کمیاں پائی جانے کے بعد اس پر پابندی لگائی گئی تھی جسے اب ہٹا لیا گیا ہے ۔پیرس میں واقع لیب میں امریکہ کے سائکلسٹ لانس آرم اسٹرانگ کے نمونوں کی بھی جانچ کی گئی تھی جنہیں بعد میں ڈوپنگ کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس لیب پر 31اکتوبر کو پابندی لگائی گئی تھی۔عالمی ایجنسی نے کہا کہ لیب نے اپنے ضابطوں میں بہتری کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی سطح پر تبدیل کیا ہے اور واڈا اس کے ان اقدامات سے مطمئن ہے ۔واڈا کے ڈرائیریکٹر اولیویئر نگلی نے اپنے بیان میں کہاہم مطمئن ہیں کہ لیب نے اپنے نقائص دور کرلی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT