Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / فرانس کے سعودی عرب کیساتھ 10 بلین ڈالرس کی معاملتیں

فرانس کے سعودی عرب کیساتھ 10 بلین ڈالرس کی معاملتیں

ریاض ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اضافہ کرتے ہوئے 10 بلین یورو (11.4 بلین ڈالرس) مالیتی معاملتوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم مینول والس نے ریاض کے دورہ کے موقع پر ٹوئیٹر پر ان معاملتوں کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ ہماری حکومت کمپنیوں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان معاملتوں میں دونوں ممالک کے مابین کئی کنٹراکٹس بھی شامل ہیں جبکہ صدر فرینکوئس اولاند کی قیادت میں دونوں ممالک کے معاشی اور سیاسی روابط کافی مستحکم ہوئے ہیں۔ ان معاملتوں کے تعلق سے تمام تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں لیکن بتایا جاتا ہیکہ 30 گشتی کشتیوں کا بھی معاہدہ شامل ہے۔ فرانس کو سعودی عرب سے روابط استوار کرنے پر نکتہ چینی کا بھی سامنا ہے بالخصوص شہری آزادی کے حوالہ سے ان تعلقات پر تنقیدیں ہورہی ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب نے بھی اپنے روایتی دفاعی پارٹنر امریکہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے تعلقات استوار کرنا شروع کیا ہے تاکہ سعودی عرب کے علاقائی حریف ایران کے ساتھ مؤثر طور پر نمٹا جاسکے۔ وزیراعظم فرانس نے کل ایک فورم کا آغاز کیا تاکہ فرانس اور سعودی عرب کے مابین فرمس میں تجارتی روابط کو فروغ دیا جاسکے۔ وزیراعظم فرانس اس سے پہلے اردن اور مصر کا دورہ کرچکے ہیں۔ وزیردفاع بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ ریاض میں وزیرخارجہ لارینٹ فیبیس بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT