Monday , September 24 2018
Home / دنیا / فرانس کے سفارتخانے پر حملہ ، درجنوں ہلاک

فرانس کے سفارتخانے پر حملہ ، درجنوں ہلاک

اوگاڈیگو (برکینا)۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برکینا فاسو میں فرانس کے سفارتخانہ اور ملک کے فوجی ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔ جس میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد قطعی طور پر نہیں بتائی جاسکتی ۔ شہر کے مرکزی مقام پر واقع فرانس کے سفارتخانے پر دن میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 5 مسلح افراد ایک کار سے نیچے اترے اور سفارتخانہ پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔ بعد ازاں کار کو نذر آتش کیا گیا ۔ اسی وقت فوجی ہیڈکوارٹر کے قریب ایک دھماکہ ہوا ۔ قبل ازیں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 6 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 4 حملہ آور سفارتخانہ حملے میں ہلاک ہوئے جبکہ دو فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے میں مارے گئے ۔اس حملے میں سکیورٹی کے 7 جوان بھی مارے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT