Thursday , December 13 2018

فرانس کے صدر کی کیوبا کے صدر راْول کاسترو سے ملاقات

ہوانا12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ہوانا میں کیوبا کے صدر راْول کاسترو سے ملاقات کی اور کیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر حاضری دی۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند1986 کے بعد کیوبا کا دورہ کرنے والے یورپ کے پہلے حکومتی رہنما ہیں۔ وہ ایک روزہ دورے پر ہوانا پہنچے اور کیوبا کے صدر راول کاسترو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ن

ہوانا12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ہوانا میں کیوبا کے صدر راْول کاسترو سے ملاقات کی اور کیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر حاضری دی۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند1986 کے بعد کیوبا کا دورہ کرنے والے یورپ کے پہلے حکومتی رہنما ہیں۔ وہ ایک روزہ دورے پر ہوانا پہنچے اور کیوبا کے صدر راول کاسترو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ فرانس کیوبا کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے کیوبا پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے فرانسیسی صدرکیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر گئے اور ملک کے لئے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT