Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / فرانس کے قونصل جنرل آر ایس ایس دفتر پہنچ گئے

فرانس کے قونصل جنرل آر ایس ایس دفتر پہنچ گئے

ناگپور ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے قونصل جنرل متعینہ ممبئی جین رافل پٹرجنٹ آج آر ایس ایس کے دفتر واقع ریشم باغ پہنچ گئے تاکہ تنظیم کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے یہاں کا دورہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاں انہوں نے بحیثیت سفارتکار آر ایس ایس دفتر کا دورہ کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ج

ناگپور ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے قونصل جنرل متعینہ ممبئی جین رافل پٹرجنٹ آج آر ایس ایس کے دفتر واقع ریشم باغ پہنچ گئے تاکہ تنظیم کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے یہاں کا دورہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاں انہوں نے بحیثیت سفارتکار آر ایس ایس دفتر کا دورہ کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جس ملک میں انہیں متعین کیا گیا ہے وہاں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے آر ایس ایس کے بانی کیشو بلیرام ہیڈگیوار اور نمبر دو سمجھے جانے والے مادھو سداشیو گلوارکر کو خراج بھی پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT