Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرحان اور شیوا کا شاندار مظاہرہ رائیگاں‘الکٹرانک میڈیا فاتح

فرحان اور شیوا کا شاندار مظاہرہ رائیگاں‘الکٹرانک میڈیا فاتح

حیدرآباد۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر حیدرآباد کے پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا نمائندوں کے درمیان ہائی ٹیک کرکٹ گراؤنڈ پر منعقدہ ٹوئنٹی مقابلے میں پرنٹ میڈیا کے آل راؤنڈر محمد اسمعیل فرحان اور کپتان شیوا کرشنا گندرا کا شاندار مظاہرہ رائیگاں گیا جیسا کہ الکٹرانک میڈیا کی ٹیم نے 118 رنز کا نشانہ 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پرنٹ میڈیا کے کپتان شیوا کرشنا نے حریف ٹیم کی تمام 5 وکٹیں اپنے نام کی۔قبل ازیں ٹاس جیت کر شیوا کرشنا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلے کیا لیکن ہائی ٹیک کرکٹ گراؤنڈ کی لو باؤنس کی وکٹ پر پرنٹ میڈیا کو پہلے ہی اوور میں اپنے کپتان کی اہم وکٹ کا نقصان برداشت کرنا پڑا جو ایک چوکا لگانے کے بعد 5 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔بہتر شروعات نہ ملنے کے باعث نہ صرف ٹیم تیزی سے رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور نہ ہی بیٹسمینوں کے درمیان کوئی بڑی شراکت ہوئی لیکن چوتھے مقام پر بیٹنگ کرنے آئے محمد مجاہد نے ایک سرے سے نہ صرف وکٹوں کے زوال کو روکنے کی کوشش کی بلکہ اسکور کو بھی مسلسل آگے بڑھتے رہے۔پرنٹ میڈیا کے خیمہ میں اس وقت کچھ ماحول پرجوش ہوا جب 70/7 کے اسکور پر نوجوان آل راؤنڈرفرحان نے بیٹنگ کے لئے آتے ہی اپنی صلاحتوں اور جارحانہ تیور کا مظاہرہ شاندار انداز میں کیا۔پہلی گیند خاموشی کے ساتھ کھیلنے کے بعد آگلی تین گیندوں میں انہوں نے 2 چوکے اور ایک چھکا مارا ۔فرحان نے 23 گیندوں میں 4 چوکوں اور3 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 43 رنز اسکور کرنے کے علاوہ ٹیل انڈرس کے ساتھ اسکور کو 100 کے ہندسے سے آگے پہنچایا۔فرحان کے علاوہ مجاہد اور وشواس نے فی کس 11 رنز اسکور کئے جبکہ دیگر کوئی بیٹسمین دہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT