Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / فرح سال کے بہترین ایتھلیٹ کے ایوارڈ کیلئے مضبوط امیدوار

فرح سال کے بہترین ایتھلیٹ کے ایوارڈ کیلئے مضبوط امیدوار

لندن۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )شہرہ آفاق برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح آئی اے اے ایف ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے حتمی تین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ، ایوارڈ کیلئے فرح، وان نائیکرک اور موتاز عیسا بارشم کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ خاتون زمرے کے ایوارڈ کیلئے ایکاترینی، نفیساتو تھائم اور الماز آیانا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے 3 مرد اور 3 خواتین ایتھلیٹس کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کی ،یاد رہے کہ محمد فرح نے دو ماہ قبل ٹریک ریسنگ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT