Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / فرخندہ بنیاد حیدرآباد کی شان ’’چارمینار‘‘ پر نایاب نمائش

فرخندہ بنیاد حیدرآباد کی شان ’’چارمینار‘‘ پر نایاب نمائش

تاریخی اثاثہ سے عوام کو واقف کروانے پر زور ، ویدا کمار ، صفی اللہ بیگ و دیگر کے تاثرات
حیدرآباد۔16اکٹوبر(سیاست نیوز) فرخندہ بنیاد شہر حیدرآباد کی پہچان یعنی چارمینار کی تعمیر کے 425سال کی تکمیل پر دکن ہرٹیج ٹرسٹ  اور انٹیک حیدرآباد کی جانب سے تاریخی چارمینار کی ایک سو سے زائد منفرد تصاویر پر مشتمل دوروزہ نمائش کا اُردو ہال ، حمایت نگر میں آج سے آغاز ہوا۔ چیرمن تلنگانہ ریسور س سنٹر ایم ویداکمارکے علاوہ انٹیک گورننگ کونسل کی رکن انورادھار یڈی اور تلنگانہ کے تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لئے جدوجہد کرنے والی کئی ممتاز شخصیتوں نے بھی اس نمائش کامعائنہ کیا۔ صفی اللہ بیگ ٹرسٹی دکن ہرٹیج ٹرسٹ نے نمائش کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ چارمینار ایک تاریخی اثاثہ ہے اور اس کی تعمیرکن حالات سے گذری اور تعمیر کے مقاصد سے حیدرآباد عوام کوواقف کروانے کے لئے اس نمائش کاانعقاد عمل میںلایاگیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چار مینار کے چار حصوں میں کبوتر‘ طوطا‘ مور اور علم مبارک کا پنجہ گچی میںتیار کرکے نصب کیاگیا ہے جس کاآج تک کسی نے غور سے مشاہدہ نہیںکیا۔ دنیا کے سب سے بہترین منومنٹ کی اہمیت کے متعلق عوام کو واقف کروانے کی ضرورت ہے۔صفی اللہ نے مزیدکہاکہ ہمیںاس بات کایقین ہے کہ نمائش کے بعد شہر حیدرآباد کی عوام میںچارمینار کامشاہدہ کرنے کی خواہش میںاضافہ ہوگا۔انورادھا ریڈی نے چارمینار کی تعمیر کے پیچھے سلطان محمد قلی کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ قلعہ گولکنڈہ جوپہلے ایک شہر تھا مگر بڑھتی آبادی کی وجہہ سے اپنی تنگ دامنی کاشکوہ کررہا تھالہٰذاسلطان محمد قلی نے قلعہ سے قریب اور مگر کچھ فاصلہ پر منظم منصوبے کے تحت شہر حیدرآباد کی بنیا درکھنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے نولاکھ روپیو ںکی لاگت سے تاریخی چارمینار کی تعمیرعمل میںلائی جو 425سالوں کے بعد بھی سیاحوں کا مرکز توجہہ بناہوا ہے۔ چیرمن تلنگانہ ریسور س سنٹر ایم ویدا کمار نے دکن ہرٹیج ٹرسٹ کی تجویزکی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ چارمینار کا پوسٹل اسٹامپ او رسکہ حکومت تلنگانہ کو جاری کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT