Monday , February 19 2018
Home / ہندوستان / فرضی انکاؤنٹر کے مجرم 7 پولیس والوں کو عمرقید کی سزاء

فرضی انکاؤنٹر کے مجرم 7 پولیس والوں کو عمرقید کی سزاء

نئی دہلی ۔ /6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج 7 اتراکھنڈ کے ملازمین پولیس کو ایک فرضی انکاؤنٹر میں دہرہ دون میں 2009 ء میں ایک طالبعلم کو ہلاک کردینے کے مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی سزائے عمر قید کی توثیق کردی جو تحت کی عدالت نے سنائی تھی ۔ غازی آباد کے متوطن 22 سالہ طالبعلم رنویر سنگھ کو /3 جولائی 2009 ء کو پولیس نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ اس پر دھمکیاں دے کر رقم وصول کرنے کا ریاکٹ چلانے کا الزام تھا ۔ جسٹس مرلی دھر اور جسٹس ٹی ایس مہتا پر مشتمل ایک بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فرضی انکاؤنٹر ماورائے عدالت ہلاکت ہے جس کی ہمارے قانونی نظام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ چنانچہ سزائے عمر قید کی توثیق کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT