Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی آئی اے ایس افسر کا فائیو اسٹار ہوٹل کو جھانسہ

فرضی آئی اے ایس افسر کا فائیو اسٹار ہوٹل کو جھانسہ

پارک حیات میں تین دن قیام ‘ 60 ہزار کا بل ادا کئے بغیر غائب

پارک حیات میں تین دن قیام ‘ 60 ہزار کا بل ادا کئے بغیر غائب
حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست نیوز) خود کو آئی اے ایس ظاہر کرتے ہوئے ایک دھوکہ باز نے شہر کی مشہور فائیواسٹار ہوٹل ’پارک حیات‘ کے انتظامیہ کو دھوکہ دے کر فرار ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے بموجب سندرم کیلاپرتی نامی شخص خود کو آئی اے ایس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے 6نومبر کو مذکورہ فائیواسٹار ہوٹل میں لکژری روم حاصل کیا اور تین دن کے پُرتعیش قیام کے بعد وہ 60ہزار روپئے کا بل بغیر ادا کئے اچانک غائب ہوگیا ۔ ہوٹل کے منیجر سائی پربھو نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا گیا کہ کیلاپرتی نے ہوٹل میں آنے کے بعد لکژری روم کی خواہش کی اور خود کو آئی اے ایس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ہمراہ تین دن تک مئے نوشی وغیرہ کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT