Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / فرضی باباؤ ں کی فہرست میں رام دیو کے نام کی عدم موجودگی پر ڈگ وجئے سنگھ دلبرداشتہ

فرضی باباؤ ں کی فہرست میں رام دیو کے نام کی عدم موجودگی پر ڈگ وجئے سنگھ دلبرداشتہ

نئی دہلی۔کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے پیر کے روز کہاکہ ہندودھرم گروؤں کی جانب سے جاری کردہ فرضی باباؤں کی فہرست میں بابا رام دیو کے نام کی عدم موجودگی پر وہ کافی مایوس ہیں۔

سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ’’ فہرست میں بابا رام دیو کا نام فہرست میں نہ دیکھا مجھے مایوسی ہوئی‘‘۔اکھیل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے اتوار کے روز 14فرضی باباؤں کی ایک فہرست جاری کیا ۔

مذکورہ فہرست کچھ اس طرح کی ہے

اسارام باپو۔اسومل سریمولانی
سیکھبیندر کور ۔رادھے ماں
سچیتا نند گیری۔ سچن دتہ
گرومیت رام رہیم ۔ سچاڈیرا
اوم بابا۔وویکا نند جھا
اچھادھاری بھیما نند
سوامی آسیما نند
اوم نماشیوائی بابا
نارائن سائی
رام پال
آچاریہ کشو منی
بھرسپتی گیری
ملکھان سنگھ

ڈگ وجئے سنگھ نے مبینہ طور پر کہاکہ بابا رام دیو فرضی اشیاء کو حقیقی قراردیتے ہوئے فروخت کررہے ہیں او رہرکسی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں’’ میں پریشد کے معززین سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا منوسمرتی کسی کو بھی بھگوا پہن کر کاروبار کرنے کی کیا منو سمرتی اجازت دیتی ہے‘‘

TOPPOPULARRECENT