Monday , October 15 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی تعلیمی کنسلٹنسی سے طلباء اور اولیائے طلباء کو دھوکہ

فرضی تعلیمی کنسلٹنسی سے طلباء اور اولیائے طلباء کو دھوکہ

گلوبل اینڈ نوبل ایجوکیشنل سرویس کیخلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار
حیدرآباد7 ڈسمبر (سیاست نیوز) فرضی کنسلٹنسی چلانے کے الزام میں ٹاسک فورس پولیس نے ارا گونڈہ اروند عرف گپتا نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھا کرشن راؤ نے بتایا کہ مذکورہ شخص فرضی تعلیمی کنسلٹنسی قائم کرتے ہوئے طلباء اور اُن کے والدین کو یہ جھانسہ دیا کرتا تھا کہ وہ مشہور کالجوں میں بی ٹیک، ایم بی بی ایس اور دیگر کورسیس میں داخلہ فراہم کرسکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گپتا نے کیرئیر گیٹ وے واقع بیگم پیٹ، اپیکس کنسلٹنسی واقع جوبلی ہلز اور گلوبل اینڈ نوبل ایجوکیشنل سرویس پنجہ گٹہ میں قائم کیا تھا اور ان فرضی کنسلٹنسیوں کے ذریعہ سینکڑوں افراد کو دھوکہ دہی میں ملوث ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گپتا اب تک 21 سے زائد دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہے اور اُس کے خلاف سابق میں بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن کے علاوہ ضلع نظام آباد کے کمرپلی پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمات درج ہیں۔ پولیس جوبلی ہلز پنجہ گٹہ اور کھمم ضلع پولیس نے بھی اِس کے خلاف 18 مقدمات درج کئے تھے۔ ٹاسک فورس نے اُس کے قبضہ سے 5 لاکھ 50 ہزار نقد رقم، کمپیوٹرس، پرنٹرس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اسے بیگم پیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT