Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / فرضی جاب ویزا کا ریاکٹ بے نقاب

فرضی جاب ویزا کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبر کرائم پولیس نے فرضی جاب ویزا کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے غازی آباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کرشنا چودھری اور روتش پال کو گرفتار کرلیا جو دہلی سے فرضی سنگاپور ویزا کا ریاکٹ چلا رہے تھے ۔ گذشتہ ایک سال سے ملازمت کے نام پر انہو ںنے کئی افراد کو اپنی جعلسازی کا نشانہ بنایا ۔ سائبر کرائم پولیس سے میاں پور علاقہ کے ساکن شخص کرشنا موہن نے شکایت کی تھی ۔ اس شحص کو سنگاپور ملازمت ویزا اور معروف کمپنیوں میں بہترین تنخواہ و پیاکیج پر ملازمت کا انہوں نے جھانسہ دیا تھا اور اس شخص نے مختلف مرحلوں پر ان دھوکہ باز افراد کے اشاروں پر 3 لاکھ 59 ہزار روپئے ادا کئے تھے ۔ گرفتار افراد اپنی پوری کارروائی آن لائین اور فرضی میل آئی ڈیز اور فرضی دستاویزات کے ذریعہ کیا کرتے تھے ۔ سائبر کرائم پولیس نے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT