Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / فرضی خبر پر حکومت کا بیان ’غیرمعلنہ ایمرجنسی‘ : وی ایچ پی

فرضی خبر پر حکومت کا بیان ’غیرمعلنہ ایمرجنسی‘ : وی ایچ پی

حکومتی بیان سے دستبرداری جمہوریت کی فتح ،کانگریس کا ردعمل
نئی دہلی ؍ ممبئی۔ 3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد ( وی ایچ پی ) نے آج فرضی خبر کے معاملے میں جرنلسٹوں کے ایکریڈیٹیشن کیلئے رہنمایانہ خطوط میں ترمیم سے متعلق مرکز کے اقدام کی مذمت میں کہا کہ یہ اقدام ’غیرمعلنہ ایمرجنسی‘ کے مترادف ہے ۔ وی ایچ پی کے کارگذار بین الاقوامی صدر پروین توگاڑیہ نے بیان کیا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور کسی بھی نام پر اس کی آواز کو گھٹانا شہری حقوق کے لئے خطرناک ہے ۔ انھوں نے ایک بیان میں کہاکہ وی ایچ پی حکومت کے اس غیرجمہوری اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔ یہ غیرمعلنہ ایمرجنسی سے کچھ کم نہیں۔ دریں اثناء ممبئی میں سینئر کانگریس لیڈر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل نے آج کہاکہ ’فیک نیوز‘کے بارے میں پریس ریلیز سے اندرون 24 گھنٹے دستبرداری جمہوریت اور ذرائع ابلاغ کی فتح ہے ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ فرضی خبر کے بارے میں صحافتی بیان کے ذریعہ وزارت اطلاعات و نشریات نے میڈیا کی خودمختاری پر تحدیدات عائد کرنے کی کوشش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT