Sunday , August 19 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی دستاویزات تیار کرکے عوام کو دھوکہ دینے والی چار رکنی ٹولی گرفتار 7 افراد مفرور

فرضی دستاویزات تیار کرکے عوام کو دھوکہ دینے والی چار رکنی ٹولی گرفتار 7 افراد مفرور

شمس آباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے فرضی اندرماں پٹہ جات اور ایرپورٹ کالونی ہاوز پٹہ سرٹیفکیٹ تیار کرکے عوام کو خطیر رقم میں فروخت کرنے والی چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور 7 افراد مفرور بتائے گئے ۔ شمس آباد ڈی سی پی ، پی وی پدمجا کی نگرانی میں آر جی آئی انسپکٹر مہیش اور ان کی ٹیم نے ایس راجو 40 سالہ ، وجئے ساگر 34 سالہ ٹی راجو 37 سالہ اور پی سدھاکر 44 سالہ ساکن شمس آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ اسی ہزار روپئے نقد رقم جعلی پٹہ ، بائیک ، پرنٹر ، سی پی یو کی بورڈ وغیرہ کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایس راجونے ایک ٹولی تیار کی جس میں مختلف اداروں میں کام کرنے والوں کو جمع کرکے چند دن میں امیر بننے کا خواب دیکھتے ہوئے اندراماں پٹہ ہاوز اور ایرپورٹ کالونی ہاوز پٹہ جعلی تیار کرتے ہوئے اس کے ساتھیوں کے ذریعہ پٹہ کو خطیر رقم میں فروخت کیا کرتا تھا جس میں سدھاکر جو رجسٹریشن آفس میں ڈاکٹومنٹ رائٹر کے ذریعہ دستاویزات کی تیاری کرواتا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے سونا خریدکر راجیہ لکشمی کے ذریعہ رہن سنٹرس میں رہن رکھا کر رقم حاصل کرتا تھا ۔ جعلی پٹہ تیار کرکے خالی پلاٹس کو بروکرس رمادیوی نریندر ریڈی غفار ، سمپت ریڈی ، قادر و دیگر جو مفرور ہے ان کے ذریعہ پلاٹس فروخت کرتا تھا ۔ ایک شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور دیگر مفرور افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT