Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی دستاویزات سے گاڑیوں پر قرض لینے والی گرفتار

فرضی دستاویزات سے گاڑیوں پر قرض لینے والی گرفتار

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : فرضی دستاویزات کے ذریعہ گاڑیوں پر قرض حاصل کرنے والی ایک ٹولی کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کردیا اور چار افراد 32 سالہ ٹی سائی ناتھ عرف سائی عرف ریان جو سینک پوری سکندرآباد کا ساکن تھا ۔ اس کے ہمراہ رسول پورہ کے ساکن 34 سالہ سہیل خاں ، بہادر پورہ کے ساکن 42 سالہ مرزا اصغر بیگ اور چیرلہ پلی کے ساکن 37 سالہ کوٹیشور راؤ کو گرفتار کرلیا جب کہ اس ٹولی کا ایک اور رکن انیل عرف وینکٹ مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 5 گاڑیاں آر سی این او سی اور متعلقہ دستاویز کو ضبط کرلیا ۔ یہ ٹولی منصوبہ بند طریقہ سے ایک گاڑی پر تین تا چار بنک اور فینانس اداروں سے قرض حاصل کرچکے تھے اور دھوکہ دے رہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے ٹولی کو مہانکالی پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT