Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی دستاویزات پر ایک سے زائد پاسپورٹس

فرضی دستاویزات پر ایک سے زائد پاسپورٹس

3 افراد گرفتار ، ٹاسک فورس نارتھ زون کی کارروائی
حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے فرضی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایک سے زائد پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔ پہلے واقعہ میں پولیس نے عابڈس کے ساکن 60 سالہ حیدر علی للانی جو فٹ ویر کا تاجر ہے، نے 1997ء میں اپنے نام پر پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور بعدازاں اس پاسپورٹ پر برطانیہ کا ویزا بھی حاصل کیا تھا۔ سال 2000ء میں امریکہ جانے کی غرض سے حیدر علی نے فرضی راشن کارڈ، ایس ایس سی سرٹیفکیٹ کی مدد سے وینکٹ شرما ساکن چیلہ پورہ کے نام پر ایک فرضی پاسپورٹ حاصل کیا اور اس کی بنیاد پر اس نے چینائی میں واقع امریکی قونصل خانہ سے رجوع ہوکر ویزا کیلئے درخواست دی تھی جوکہ مسترد کردی گئی۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں ترملگری سکندرآباد کے ساکن بالا نرسنگ راؤ جس کی عمر 69 سال نے اپنے حقیقی نام پر پہلا پاسپورٹ حاصل کیا اور بعدازاں 2001ء میں بینّی نرسنگ راؤ کے نام پر دوسرا پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے نئی دہلی میں واقع امریکی قونصل خانے میں ویزا کیلئے درخواست داخل کیا تھا ،جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ مذکورہ شخص نے بی کے نرسنگ راؤ کے نام پر تیسرا فرضی پاسپورٹ حاصل کیا اور ستمبر 2017ء میں امریکی ویزے کے حصول کیلئے بیگم پیٹ میں واقع امریکی قونصل خانہ سے رجوع ہوا تھا لیکن ضروری دستاویزات نہ ہونے کے سبب اس کی درخواست کو تیسری مرتبہ مسترد کردیا۔ ہمایوں نگر کے ساکن محمد عبدالسلام نے امریکہ جانے کی خواہش کے تحت ایک فرضی پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔ 1998ء میں اپنے حقیقی نام پر پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد امریکہ جانے کی غرض سے 1999ء میں محمد سلیم کے نام پر فرضی پاسپورٹ حاصل کیا اور اس پاسپورٹ کے حصول کیلئے فرضی شناختی کارڈ، راشن کارڈ وغیرہ فراہم کئے تھے۔ ٹاسک فورس نے عبدالسلام کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے فرضی پاسپورٹ کی کاپیاں برآمد کرلیں چونکہ اس نے فرضی پاسپورٹ کو جلا دیا۔

TOPPOPULARRECENT