Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / فرضی سیاحتی ایجنسی اور موبائیل فون کاروبار ، دو دھوکہ باز گرفتار

فرضی سیاحتی ایجنسی اور موبائیل فون کاروبار ، دو دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) آن لائین دھوکہ دہی کے ذریعہ شہر کے عوام کو ٹھگنے والے مغربی بنگال کے دو دھوکہ بازوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کی سائبر کرائم پولیس نے آج گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ ورون جیسوال عرف سنجے ، عرف ادتیہ شرما تفریح پیاکیجس کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے کئی افراد کو ٹھگ لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ورون جیسوال نے دو ساتھیوں موسمی چکربرتی اور ارندم چکربرتی کی مدد سے  تین فرضی ٹوریزم کمپنیاں رائل ٹوریزم ، ٹراویل سپورٹ اور ہالی ڈے میکرس  قائم کئے اور ان فرضی اداروں کے  اشتہارات بھی جسٹ ڈائل فہرست میں شائع کرتے ہوئے ٹیلی فون کالس موصول ہونے پر آن لائین بکنگ کرنے پر ان کی فرضی کھاتوں میں 10 تا 50 ہزار روپئے منتقل کرنے کے بعد وہ رقم کو ہڑپ لیا کرتے تھے ۔ ملک بھر میں سیکڑوں افراد نے مذکورہ فرضی ٹراویل کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں نقد رقم منتقل کی تھی ۔ سائبرکرائم پولیس نے ورون جیسوال کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے اے ٹی ایم کارڈس ، لیاپ ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ سائبرکرائم پولیس نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک اور دھوکہ بعض 25 سالہ محمد فہاد کو او ایل ایکس ویب سائیٹ کے ذریعہ موبائل فون فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر عوام کو ٹھگنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد فہاد سامسنگ گیالکسی نوٹ موبائل فون محض 19 ہزار روپئے فروخت کرنے کا دعوی کرتے ہوئے خواہشمند گاہکوں کی جانب سے آن لائین رقم کی منتقلی کے بعد وہ سامسنگ موبائل کے باکس میں پتھر رکھ کر پارسل روانہ کیا کرتا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ فہاد نے اسی طریقہ کار سے 30 افراد کو ٹھگ لیا ہے ۔ پولیس نے گرفتار دھوکہ باز کے قبضہ سے موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT