Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی پراجکٹ اور جعلی سرٹیفیکٹ کی اجرائی ، 3 دھوکہ باز گرفتار

فرضی پراجکٹ اور جعلی سرٹیفیکٹ کی اجرائی ، 3 دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) فرضی پراجیکٹ رپورٹ تیار کرنے اور جعلی سرٹیفکیٹس کی اجرائی میں ملوث تین دھوکہ بازوں کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 34 سالہ وی نوین کمار جس نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی، اور سال 2016ء میں KAB ٹیکنالوجیز اینڈ سرویسیس کوٹھی علاقہ میں شروع کیا۔ سابق میں وہ بنگلورو کی ایک کمپنی میں ویب ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کیا کرتا تھا جہاں پر وہ ایم بی اے، بی بی اے اور بی ٹیک طلبہ کے پراجیکٹ مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ تیار کرتا تھا۔ نوین کمار نے اپنے دو ساتھیوں کے بالا کرشنا (سسٹم آپریٹر) اور آر وینکٹیش (اسٹامپ میکر) کی مدد سے بڑے پیمانے پر طلبہ کیلئے جعلی ربر اسٹامپس کے ذریعہ وہ ملٹی نیشنل کمپنیز کیلئے جاری پراجیکٹ رپورٹس فراہم کررہا تھا۔ ومشی کرشنا سے سینکڑوں طلبہ نے اسے لاکھوں روپئے کی رقومات دے کر پراجیکٹ رپورٹس کے سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔ پولیس نے اس کے دفتر پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے کمپیوٹر سسٹمس، کلر پرنٹر، فرضی پراجیکٹ رپورٹ سرٹیفکیٹس، ربر اسٹامپس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن سلطان بازار کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT