Wednesday , October 24 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی ڈاکٹر گرفتار، پولیس کا کلینک پر دھاوا

فرضی ڈاکٹر گرفتار، پولیس کا کلینک پر دھاوا

ملزم کی دسویں جماعت تک تعلیم، ٹاسک فورس سنٹرل زون کی کارروائی
حیدرآباد7 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے علاقہ گاندھی نگر میں ایک کلینک پر دھاوا کرتے ہوئے فرضی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ گوپاش بھدرا عرف ڈاکٹر جی بسواس متوطن مغربی بنگال نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور 2011 ء میں وہ چینائی منتقل ہونے کے بعد وہاں پر بی اے ایم ایس ڈاکٹرس کے پاس بحیثیت اسسٹنٹ ملازمت حاصل کی۔ علاج سے متعلق کچھ معلومات حاصل ہونے کے بعد گوپاش بھدرا نے خود کو ڈاکٹر بسواس ظاہر کرتے ہوئے علاقہ گاندھی نگر میں جیوتی کلینک کے نام سے ایک دواخانہ قائم کیا اور بواسیر اور دیگر امراض کا شرطیہ علاج کرنے دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ مذکورہ فرضی ڈاکٹر نقلی آیورویدک تیار کرتے ہوئے اُنھیں مارکٹ میں فروخت کررہا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے اُسے گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے نقلی ادویات، دواخانہ کے پمفلٹس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اُسے پولیس مشیرآباد کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT