Tuesday , September 18 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی ڈاکٹر گرفتار ، کلینک پر پولیس کا دھاوا

فرضی ڈاکٹر گرفتار ، کلینک پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ راکیش ورما متوطن پانی پت ہریانہ جو آیورویدک ڈاکٹر ہے وہ 2 سال قبل شہر منتقل ہوا تھا اور نقلی ادویات کے علاوہ ایلوپیتھی ادویات اور انجکشنس کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو دھوکا دے رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ راکیش ورما غیرقانونی طور پر ایلوپیتھی ادویات کا استعمال کررہا تھا اور خواتین کے علاوہ بچوں کا علاج کرنے کے بہانے لاکھوں روپئے ہڑپ رہا تھا ۔ غیرقانونی طور پر علاج کرنے پر نقلی ڈاکٹر راکیش ورما کے خلاف کلثوم پورہ ، چارمینار اور حسینی علم پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس نے نقلی ڈاکٹرکے کلینک پر دھاوا کرتے ہوئے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی کئی اشیاء برآمد کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT