Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / فرضی ڈرل کے دوران حادثہ 5 ملازمین پولیس شدید زخمی

فرضی ڈرل کے دوران حادثہ 5 ملازمین پولیس شدید زخمی

حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) دہشت گرد حملوں کے پیش نظر اپنائے جانے والے اقدامات اور کارروائی کی مشق کے دوران 5 پولیس ملازمین شدید زخمی ہوگئے ۔ جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کے طاقتور ترین صیانتی دستے آکٹوپس کے 5 جوان اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب وہ امکانی حملہ کی مشق کر رہے تھے ۔ آدی بٹلہ پولیس حدود میں آوٹررنگ روڈ سے متصل روڈ پر یہ فرضیا ڈرل جاری تھی ۔ ایک منی بس کا انڈیکا کار کے ذریعہ تعاقب جاری تھا ۔ جسے ہی مشق شروع ہوئی منی بس کو فرضی طور پر دہشت گردوں کی گاڑی کے طور پر پیش کیا گیا ۔اس کا تعاقب آکٹوپس کر رہی تھی ۔ جو انڈیکا کار میں سوار تھے ۔ اس دوران کار اور بس میں تصادم پیش آیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کار کی رفتار اس وقت تقریباً 120 کیلو میٹر فی گھنٹہ تھی اس دوران کار میں سوار آکٹوپس کے جواب بی سریش ، راہول بھوانی سنگھ ، کیشور ریڈی اور شیکھر شدید زخمی ہوگئے ۔زخمی افراد میں سکھ شیٹی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT