Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / فرضی کریڈیٹ کارڈس سے بنک کو دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

فرضی کریڈیٹ کارڈس سے بنک کو دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

سائبرآباد پولیس کی کارروائی ، بنک کو دیڑھ کروڑ کا دھوکہ
حیدرآباد /14 جون ( سیاست نیوز ) فرضی کریڈیٹ کارڈز کے ذریعہ بنکوں کو دھوکہ دینے والی ٹولی کو سائبرآباد پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے پروین کمار اور چندر شیکھر نامی دو افراد کو گرفتار کرلیا اور بڑی مقدار میں ان کے قبضہ سے کریڈیٹ کارڈز ضبط کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ٹولی نے صرف نقلی کریڈیٹ کارڈز کے ذریعہ بلکہ سوائپنگ مشین خرید کر اس کے ذریعہ بھی دھوکہ دے رہی تھی ۔ پولیس کے اندازے کے مطابق مختلف بنکوں کو اس ٹولی نے تقریباً دیڑھ کروڑ روپئے تک کا دھوکہ دیا ۔ پولیس کے مطابق ان فرضی کریڈیٹ کارڈز کے ذریعہ یہ ٹولی تمام اقسام کے بلز بقایاجات کو ادا کرتے تھے ۔ بنک اے ٹی ایم سنٹر میں موجودہ اعتراضات ( ابرار ) سے فائدہ اٹھاکر یہ لوگ اپنا کام کرلیا کرتے تھے ۔ جس سے ان کے کریڈیٹ کارڈز اے ٹی ایم کے ذریعہ بنک کھاتے سے رقم نہیں جاتی تھی بلکہ بلز وغیرہ ادا ہوجاتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خانگی کارپوریٹ بنک کے ملازم کی شکایت پر پولیس نے اقدام کیا ۔ ملازم نے اپنی خدمات کے دوران اس پر توجہ دی کہ دو کریڈیٹ کارڈز کے ذریعہ ان کی مقرر حد سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے ۔ ایک کارڈ بھاگیہ نگر کوکٹ پلی کے ساکن شخص راجو نائیک اور دوسرا کارڈ گوتم ساکن کوٹ پلی کے نام سے جاری کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس بات پر سنجیدہ اقدام کیا اور تحقیقات کرتے ہوئے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک کارڈ سوائپنگ مشین ایس بی آئی ، ایچ ڈی ایف سی و دیگر بنکوں کے چیک بکس اے ٹی ایم اور سوائپنگ مشین کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT