Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / فرقہ وارانہ تصادم‘ پولیس فورس تعینات،19افراد گرفتار

فرقہ وارانہ تصادم‘ پولیس فورس تعینات،19افراد گرفتار

بڑوانی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بڑواني ضلع کے ناگل واڑي تھانہ حلقہ کے اوجھر قصبے میں دو فرقوں میں ہوئی جھڑپ کے بعد اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ہی دونوں فرقوں کے 19لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت کھرے نے بتایا کہ کل بھگوریا کے دوران ایک نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں دو فرقوں میں تنازعہ کی صورت پیدا ہوئی لیکن بعد میں ان میں معاہدہ ہو جانے کی وجہ سے معاملہ ٹھنڈا ہو گیا تھا۔ بعد میں کل پھر تنازعہ کے بعد ہوئے پتھراؤ میں صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے پولیس انسپکٹر دیپک اور ہریندر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے حالات پرجلد ہی قابو پالیا۔ مسٹر کھرے نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر اوجھر میں اضافی پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شرپسند عناصر کے خلاف کیس درج کرکے 19 لوگوں کو گرفتارکیا جا چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT